پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 601 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار939 پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 1837 ڈالر فی اونس ہے۔