پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے لاہور میں بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
جمعرات کی رات سعودی سفیر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’لاہور میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔‘
لاہور میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے اور پاکستان اور پوری دنیا کے لیے سلامتی کو قائم رکھے۔ pic.twitter.com/6lfObkU0rS
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) January 20, 2022