اتحادی فورس کا آپریشن، حوثیوں کا میزائل لانچنگ پیڈ تباہ
عسکری آپریشن انتہائی نپے تلے انداز میں کیا جارہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ فورسز نے البیضا کشمنری میں حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل لانچنگ پیڈ کوتباہ کردیا۔
سبق نیوزکےمطابق اتحادی فورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن میں ایران نوازحوثی باغیوں نے یمن کی کمشنری ’البیضا‘ میں بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کے لیے اڈا قائم کیا ہوا تھا جہاں سے وہ میزائل حملے کیا کرتے تھے۔
اتحادی فورس کی ائیرکمان نے لانچنگ پیڈ کے مقام کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اسے تباہ کردیا۔
قبل ازیں اتحادی فورسز نے صنعا میں مقیم شہریوں سے کہا تھا کہ وہ حوثیوں کے کیمپوں سے دوررہیں۔ حملوں کے حوالے سے اتحادی فورس کا کہنا تھا کہ عسکری آپریشن صرف حوثی باغیوں کے خلاف کیا جارہا ہے جس میں شہری آبادی یا عوام کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچ رہا۔