Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے خلاف عرب ا تحاد کا آپریشن، 60 دہشتگردہلاک

آپریشن صرف دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرکیاجارہاہے(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے ٹھکانوں پر4 عسکری آپریشن کیے گئےجس میں 60 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد نے بتایا کہ عسکری آپریشن کے  دوران حوثیوں کی  4 عسکری گاڑیاں تباہ کردی گئیں- 
الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں پر اکسانے والوں، حملے کرانے والوں اور حملوں کا سامان فراہم کرنے والوں کو بھی ٹارگٹ کیا جائے گا- یہ لوگ عسکری آپریشن سے خارج نہیں-
آپریشن کے حوالے سے عرب اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ عالمی انسانی قوانین کو مدنظررکھتے ہوئے صرف حوثی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا جارہا ہے۔
حوثیوں کے خلاف آپریشن میں شہری آبادیاں اورعوام مکمل طورپرمحفوظ ہیں۔

شیئر: