Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ڈی آئی جی کا شہری کے ساتھ جھگڑا کیوں ہوا؟

عبداللہ شیخ تنازع حل کرانے کے لیے اپارٹمنٹ پہنچے تھے لیکن گفتگو کے دوران صورتحال خراب ہوگئی۔ (فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈی آئی جی عبد اللہ شیخ اور شہری کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہوگئی  ہے۔
 شہری نے الزام عائد کیا کہ ’خود کو ڈی آئی جی ظاہر کرنے والے شخص نے گھر میں لوٹ مار بھی کی ہے۔‘
پولیس کے مطابق ’جھگڑا شہری ہیرا نند اور اس کے پڑوسی کے درمیان ہوا تھا۔ ہیرا نند کے فلیٹ کی کھڑکی کے سامنے پڑوسی نے دیوار کھڑی کر دی ہے۔‘
’پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہو رہا تھا کہ ڈی آئی جی عبداللہ شیخ جو کسی سے ملنے اپارٹمنٹ میں آئے تھے، انہوں نے بیچ بچاؤ کرایا جس پر شہری نے عبداللہ شیخ پر ہاتھ اٹھایا۔ پولیس کے آنے پر عبداللہ شیخ نے بھی شہری سے ہاتھا پائی کی۔‘
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کی  تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جا رہی ہے حقائق سامنے آنے پر مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘
دوسری جانب شہری ہرمند کی جانب سے ڈی آئی جی کے خلاف درخواست دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’خود کو ڈی آئی جی ظاہر کرنے والے شخص نے انہیں اور ان سے ان کی ہمشیرہ سے لڑائی کی اور گھر میں لوٹ مار بھی کی ہے۔‘
انہوں نے درخواست میں کہا ہے کہ ’پولیس افسر ان کے دو کروڑ کے زیورات اور 50 لاکھ مالیت کی گھڑیاں بھی لے گئے ہیں۔‘

شیئر:

متعلقہ خبریں