Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قتل کیس میں سعودی شہری کو سزائے موت

ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے فرمان جاری کیا تھا)(فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی دارلحکومت ریاض میں منگل کو حکام نے ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کوسزائے موت دی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سعودی شہری خلوفہ بن مبارک بن الشھرانی نے اپنے ہموطن خازم ابن مشوط الشھرانی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
وزارت داخلہ نے بیان میں بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نےملزم کو تلاش کرکے گرفتار کرکے فوجداری کی عدالت میں پیش کیا تھا۔
عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر خلوفہ الشھرانی کو موت کی سزا سنائی تھی جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے کی تھی۔
ایوان شاہی نےعدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے فرمان جاری کیا تھا۔

 

شیئر: