Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں میونسپلٹی کے تفتیشی دورے

ریاض .... ریاض میونسپلٹی نے وزارت داخلہ کے تعاون سے غبیرا محلے میں واقع دکانوں کا تفتیشی دورہ کیا۔ دورے کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر دکان مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ میونسپلٹی کے سربراہ انجینیئر طارق الزہرانی نے بتایا کہ تفتیشی دورے کے دوران خواتین کی اشیاءفروخت کرنے والی دکانوں پر مرد کارکنوں کو کام کرتے ہوئے پایا گیا۔ اس طرح کی16دکانوں کے خلاف جرمانے عائد کئے گئے۔ متعدد خلاف ورزیوں پر 32دکانیں سربمہر کردی گئیں۔ اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 5غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا۔ دورے کے دوران ایک غیر ملکی کو موبائل کی مرمت کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

شیئر: