Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ، امریکی فوجی مشقیں ’شیلڈ3‘ ختم

اختتامی تقریب میں وزارت صحت اورشہری دفاع کے یونٹ بھی شریک ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی امریکی فوجی مشقیں ’ شیلڈ3‘ اختتام پذیر ہوگئیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحہ سےہونے والے بحرانوں سے نمٹنے کی مشقیں کی گئیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشقوں کے اختتام پرخصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ الشرقیہ ریجن کے کمانڈر میجر جنرل سعید بن عبدالرحمن ابو عساف شریک تھے۔ 
امریکی فوجی اورسعودی آرمی کے دیگریونٹس تقریب میں شریک ہوئے۔ 

امریکی فوجی اورسعودی آرمی کے دیگریونٹس تقریب میں شریک ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)

میجر جنرل ابو عساف نے کہا کہ ’دوست ملک امریکہ کی افواج کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے فوجی مشقوں کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی اورمطلوبہ اہداف کی تکمیل میں بھرپور تعاون کیا‘۔ 
مشقوں کے سربراہ اعلی دستے کے کمانڈرمیجر جنرل خالد ابو قیس نے کہا کہ مشقوں کے تحت مختلف پروگرام ہوئے۔ 
’بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحہ سے کیسے بچا جائے‘۔ اس موضوع پر متعدد سیمینار اور لیکچرز ہوئے۔
بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحہ سے پیدا ہونے والے بحرانوں سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کی گئی جس میں افواج کے کمانڈرز اور سٹاف نے حصہ لیا۔

’بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والےاسلحہ سے کیسے بچا جائے‘ موضوع پرسیمینار اور لیکچرز ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)

آپریشن رومز کو کنٹرول کرنے کے طور طریقوں کی بابت معلومات اور تجربات کا تبادلہ ہوا۔ ورکشاپ منعقد کیے گئے۔ فرضی معرکوں سے نمٹنے کی مشق کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مشقوں سے مقررہ اہداف عمدہ طریقے سے حاصل کیے گئے۔ 
یاد رہے فوجی مشقیں دوست ممالک کی افواج کے ساتھ عسکری تعاون کے رشتے مضبوط کرنے کی جامع پالیسی اور سالانہ پروگرام کا حصہ تھیں۔ 

شیئر: