انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 119 رنز سے شکست
آسٹریلوی انڈر 19 ٹیم کے 277 رنز کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم صرف 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی (فائل فوٹو: آئی سی سی)
آسٹریلیا نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو 119 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
اینٹیگا ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 119 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
آسٹریلوی انڈر 19 ٹیم کے 277 رنز کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم 36 ویں اوور میں صرف 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
مہران ممتاز 29، عبدالفصیح 28 اور عرفان خان 27 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ولیم سالزمین نے تین، ٹام وٹنی اور جیک سن فیلڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آسٹریلیا انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔
ٹیگ ولی نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے، کورے ملر نے 64 جبکہ کیمپبل نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان قاسم اکرم نے تین، اویس علی نے دو جبکہذیشان ضمیر اور مہران ممتاز نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔