Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راکھی ساونت کی گرفتاری متوقع

ممبئی .... پنجاب پولیس کی ٹیم ٹی وی کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کی گرفتاری کیلئے ممبئی روانہ ہوگئی۔ مقامی عدالت نے انکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ یہ وارنٹ اس وقت جاری کئے گئے تھے جو 9مارچ کو انکے خلاف ایک مصنف نے مقدمہ درج کروایا تھا وہ عدالت میں حاضر ہونے میں ناکام رہی تھیں۔ مصنف نے الزام لگایا تھا کہ ساونت نے مذہبی جذبات کو نقصان پہنچایا۔ مقدمے کی سماعت اب 10اپریل کو ہوگی۔

شیئر: