کورونا کے مریضوں میں مزید کمی، 3 ہزار 6 سو افراد کا اندراج
اتوار 30 جنوری 2022 12:13
’گزشتہ روز 4 ہزار 3 سو 75 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض ہلاک ہوا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی روزانہ تعداد مزید کم ہو کر 3 ہزار 6 سو 69 ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ روز 4 ہزار 3 سو 75 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’مریضوں کی کل تعداد 683053 ہوگئی ہے جبکہ شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 635191 ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ایک مریض ہلاک ہوا ہے جبکہ 940 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’اب تک ہلاک شدگان کی کل تعداد 8936 ہوگئی ہے‘۔