Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین، قازقستان اور روس سے قرض نہیں لے رہے: پاکستان

فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی وزارت برائے معاشی امور کا کہنا ہے کہ چین، روس اور قازقستان سے پانچ ارب ڈالرز کا قرضہ لینے سے متعلق کوئی بھی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
واضح رہے سوموار کو پاکستان کے مقامی میڈیا کی جانب سے یہ خبر نشر کی گئی تھی کہ حکومت چین سے تین ارب ڈالرز اور روس اور قازقستان سے ایک، ایک ارب ڈالر کا قرضہ لینے کی تیاری کر رہی ہے۔
خبر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تین ارب ڈالرز کے قرض کا معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے بیجنگ کے دورے کے دوران طے پائے گا۔
تاہم وزارت معاشی امور نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اکنامک افیئرز ڈویژن میں کسی بھی ملک سے قرضے لینے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
وزیراعظم عمران خان دو فروری کو تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور چینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

شیئر: