سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ دس لاکھ 20 ہزار ریال سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے دو یمنی شہریوں کو گرفتارکیا ہے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’فوجداری جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ دو یمنی شہری انجانے ذرائع سے بھاری رقم جمع کیے ہوئے ہیں‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’ملزمان تک رسائی حاصل کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ دونوں غیر قانونی طریقے سے بیرون مملکت رقم بھیجنے کی کوشش کررہے تھے‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’دونوں سمگلروں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔