دہلی۔۔۔۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے 2007ء کے اجمیر دھماکے میں سادھوی پرگیہ سین ٹھاکر اور آر ایس ایس کے سینیئر رہنماآدریش کمار سمیت 4ملزموں کے خلاف کیس ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی اور کہا کہ اسے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس کی بنیاد پر ان چاروں کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے۔ اب این آئی اے کی عدالت 17اپریل کو فیصلہ کریگی کہ رپورٹ تسلیم کی جائے یا نہیں۔جسٹس دنیش گپتا نے تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے ان 3ملزموں کی عدم گرفتاری پر ناراضی ظاہر کی تھی جو این آئی اے کے انتہائی مطلوب ملزموں کی فہرست میں شامل تھے اور ان پر اس نے انعام کا اعلان کررکھا تھا۔