Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پچاس برس کے سعودی شہریوں کو امریکی ویزا انٹرویو سے استثنی

انٹرویو کے لیے سفارتخانے یا قونصلیٹ آنے کی کوئی ضرورت نہیں( فوڈو عاجل)
سعودی عرب ریاض میں امریکی سفارتخانے نے پچاس برس اوراس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں کو ویزا انٹرویو سے استثنی دیا ہے۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفارتخانےکے ترجمان مائیکل گارسیا نے کہا کہ ’مملکت میں ویزا انٹرویو سے استثنی کا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے گیا جو سعودی شہری سیاحتی ویزے بی ون اور بی ٹو کی تجدید کے خواہشمند ہیں اور اس کا ویزا ختم ہوئے بارہ ماہ نہ گزرے ہوں انہیں انٹرویو کے لیے سفارتخانے یا قونصلیٹ آنے کی کوئی ضرورت نہیں‘۔ 
مائیکل گارسیا نے کہا کہ ’جو لوگ اس طرح کے ویزوں کی تجدید کرانا چاہتے ہوں وہ فارم پر کریں اور سفارتخانے کی ویب سائٹ پر ہدایات پر عمل کرکے درخواست ای میل کردیں‘۔

شیئر: