Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کے ولی عہد سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات 

دونوں ملکوں کے تعلقات اور امن و امان کے شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا(فوٹو ایس پی اے)
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے منگل کو ابوظبی کے قصر البحر میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز نے انہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے( فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے بتایا کہ دونوں قائد متحدہ عرب امارات، اس کی حکومت اور عوام کے لیے پائدار ترقی اور خوشحالی کے آرزو مند ہیں۔ 
 اس موقع پرولی عہد ابوظبی اور سعودی وزیر داخلہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات اور امن و امان کے شعبے میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔
امارات کے نائب وزیراعظم شیخ سیف بن زاید آل نہیان، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر ھشام الفالح اور امارات میں متعین سعودی سفیر ترکی الدخیل بھی ملاقات میں موجود تھے۔ 
علاوہ ازیں سعودی وزیر داخلہ نے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم سے بھی ملاقات کی جس میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ سسیف بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔
مشترکہ دلچسپی کے امور کے علاوہ دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا,

شیئر: