Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ سے قطر کے سفیر کی ملاقات

اس ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے پیر کو ریاض میں قطر کے سفیر بندر محمد العطیہ نے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس ملاقات میں دونوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اتوار کو منامہ میں کہا تھا کہ خلیجی ریاستوں میں سلامتی اور استحکام نے دہشت گردی، جرائم اور شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی و تحفظ کو متاثر کرنے والی ہر چیز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نہایت عمدہ  مثال قائم کی ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نےعلاقائی معاونت اور تعاون کے باعث سامنے آنے والی موجودہ صورتحال کاب ھی موازنہ کیا جس میں چند ممالک کے بگڑتے ہوئے حالات کے باعث وہاں سلامتی اور استحکام کے بنیادی عناصر کو نقصان پہنچا۔
 

شیئر: