راولپنڈی ...پاکستان اور افغانستان کے فوجی حکام کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ ہوا ہے۔ چیف آف اسٹاف سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور افغان آرمی کے 205 کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل داود شاہ وفادار کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہاٹ لائن رابطے میں پاک،افغان سرحد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں کمانڈرز نے ہاٹ لائن رابطے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ا نہیں برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ملکوں کے فوجی حکام کے درمیان ہاٹ لائن رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب رواں برس فروری میں ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔