Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجمیر شریف عرس کے لیے انڈیا کا پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار

وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکتان سے زائرین نے تین فروری کو روانہ ہونا تھا (فوٹو: زیارت خواجہ)
انڈین حکومت نے اجمیر شریف کے عرس پر جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کو روانگی سے ایک روز قبل ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ زائرین نے تین فروری کو انڈیا روانہ ہونا تھا اور انڈین سفارت خانے کی جانب سے روانگی کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انڈین حکومت کی جانب سے جاری تمام ہدایات پر عمل کیے جانے کے باوجود انکار ناقابل فہم ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق ’اس اقدام سے عرس میں شرکت کے خواہش مندوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔‘
بیان کے مطابق ’انڈیا کے اس ناروا سلوک کو انڈیا کی وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔‘
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے انڈین ہندو اور سکھ یاتریوں کے لیے ویزے جاری کیے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق انڈیا نے کورونا کا بہانہ بنا کر عین وقت پر انکار کیا جو دونوں ملکوں کے درمیان زیارت کے پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔
’پاکستان نے دو سال کے دوران کورونا پابندیوں کے دوران بھی ہندو اور سکھ یاتریوں کو ویزے دیے۔‘

شیئر: