Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی ایس جے، ای ایس میں سائنس اورآرٹس نمائش

پی آئی ایس جے انگلش سیکشن کے پرنسپل عدنان ناصر منعقدہ نمائش کا افتتاح کررہے ہیں
پی آئی ایس جے انگلش سیکشن کے پرنسپل عدنان ناصر افتتاح کے بعد مختلف اسٹالز کا معائنہ کر تے ہوئے
جدہ ..... پاکستان انٹر نیشنل اسکول، انگلش سیکشن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا مرکزی خیال پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرناتھا ۔ اس موقع پر اسکول کو پاکستانی پرچم اور جھنڈیوںسے سجایا گیا تھا ۔ نمائش کو 2 ہزار سے زائدافراد نے دیکھاجو طلباءو طالبات کی صلاحیتوں کو داد و تحسین دئیے بغیر نہ رہ سکے ۔ نمائش کا افتتاح اسکول کے پرنسپل عدنان ناصر نے کیا۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کو پاکستان کے قومی دن سے مربوط کیا ہے تاکہ طلباءمادر وطن سے کئے گئے وعدے کو دہرائیں اور اس کی اہمیت کا احساس کریں ۔ انہو ںنے مزید کہا اگرچہ ہم وطن سے دور ہیں مگر اہل وطن کی فلاح و بہبو د ہر لمحہ ہمارے پیش نظر ہوتی ہے ۔ اس نمائش کے ماڈلز اس بات کا مظہر ہیں کہ اسکول نسل نو کو جدید تعلیم اور کردار سازی کے ساتھ ساتھ انھیں تاریخ سے بھی مکمل آگہی فراہم کر رہا ہے۔ ہمارے ادارے کے طلباءبھی اپنی محنت شاقہ کی بدولت وطن کےلئے باعث افتخار ہیں۔ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہم سب نے پاکستان کی ترقی ،خوشحالی،امن و استحکام کے لئے مل کر کام کرنا ہے اور اس کا پرچم ہمیشہ سر بلند رکھنا ہے۔نمائش میں اسکول کے تمام طلبہ و طالبات نے سرگرمی سے حصہ لیا جہاں مڈل اسکول کے طلباء وطالبات نے پاکستان کی نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کروایاوہاں ننھے طلبہ وطالبات کے پراجیکٹس بھی قابل ستائش تھے۔ انہوں نے منفرد انداز میں پاکستانی ثقافت کے خدوخال کو واضح کیا۔ زیادہ تر پراجیکٹس میں پاکستان میں ہونے والی ترقی اور پاکستانی ورثے کے عکاس تھے۔ نمائش میں آرٹس کے قریے میںبچوں نے عام استعمال کی اشیاءسے نمونے تیار کئے جو ان کی تخلیقی صلاحیتوںکا ثبوت تھے جن میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ اس کے علاوہ شیشے کا کام ، ٹائی اینڈ ڈائی ،گلاس پینٹنگ ، فریم ورک اور آئل پینٹنگ کے دیدہ زیب فن پارے بھی نمائش میں رکھے گئے تھے۔ نمائش میںسائنسی ترقی کے ماڈلز جو مہمانوں کی مرکز نگاہ رہے ا ن میں ونڈ ٹربائن، اٹامک ا سٹرکچر اور نیوکلیئر بوم، ورکنگ روبوٹ اور تھری ڈی روبوٹ ورک تھرو موبائل قابل ذکر تھے۔

شیئر: