عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قدر بڑھنے اور امریکی بانڈز کے منافع میں اضافے کے باعث سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر گئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا 217.62 ریال میں فروخت ہوا۔ جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 190.42 ریال ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں 18 قیراط کی قیمت 163.22 ریال رہی۔ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 127.18 ریال میں دستیاب رہا۔
ایک اونس سونے کی قیمت جمعرات کو 6768.75 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔ 21 قیراط والے 8 گرام کے سکے کی قیمت 1523.35 ریال رہی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمیNode ID: 559271
-
مملکت میں سونے کے نرخوں میں پھر کمیNode ID: 577186
سبق ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں سونے کے طویل المیعاد معاہدوں میں 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک اونس سونے کی قیمت 1804.10 ڈالر میں فروخت ہوا۔
سونے کے فوری سودوں میں بھی کمی دیکھی گئی 0.10 فیصد نرخ کم ہوئے۔ ایک اونس 1804.91 ڈالر میں فروخت ہوا۔
اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کا گراف بڑھ گیا۔ جس کی وجہ سے مختلف کرنسیاں رکھنے والوں کو سونا مہنگا پڑ گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں