عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی مگر مملکت میں اضافہ
ایک اونس کی قیمت 6 ہزار 989 ریال رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں اضافہ کا رجحان رہاـ
عاجل نیوز کے مطابق مملکت میں جمعہ کے روز 24 قیراط والے ایک گرام سونےکے نرخ 224.72 ریال ( 59.92 ڈالر) دیکھنے میں آئے ـ
صارفین میں سب سے زیادہ مقبول 21 قیراط والا سونا مانا جاتا ہے جس کے ایک گرام کی قیمت 196.63 ریال (52.43 ڈالر) جبکہ 18 قیراط کے نرخ 168.54 ریال رہے ـ
گولڈ مارکیٹ کے نرخوں کے مطابق 14 قیراط والا ایک گرام سونا 131.09 ریال (34.95 ڈالر) میں فروخت کیا گیاـ
سونے کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ زیوارت کے نرخ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا جس میں سب سے زیادہ قیمت دبئی کی مصنوعات کی رہی ـ
مملکت کی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس 6 ہزار 989 ریال ( 1684 ڈالر) جبکہ سونے کی ایک گینی 1573 ریال (416.03 ڈالر) میں فروخت کی گئی ـ