Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توہین آمیز ٹویٹ پر غیرملکی مملکت سے بے دخل

وزارت نے متعلقہ کمپنی سے رابطہ کیا تھا۔ (فوٹو عاجل)
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ترجمان سعد آل حماد نے کہا ہے کہ توہین آمیز ٹویٹ کرنے پر ایک مقیم غیرملکی کو سعودی عرب سے بے دخل کردیا گیا۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے آل حماد نے بتایا کہ ایک عرب شہری کے خلاف رپورٹ ملی تھی کہ  اس نے توہین آمیز ٹوئٹ کیے ہیں۔ وزارت نے متعلقہ کمپنی سے رابطہ کرکے حقائق دریافت کیے۔ پتہ چلا کہ رپورٹ درست ہے۔
آل حماد نے بتایا کہ کمپنی نے توہین آمیز ٹویٹ پر اپنے عرب ملازم کو خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) پر بھیج دیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 
 

شیئر: