کویت میں سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو مملکت واپسی سے 48 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
سبق نیوز نے کویتی سفارتخانے کے ٹوئٹر پرجاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ احتیاطی تدابیر کے تحت کویت سے مملکت جانے والے سعودی شہری مقررہ ہدایات پرسختی سے عمل کریں‘۔
’ مسافر فلائٹ کے وقت سے 48 گھنٹے قبل کا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں، سفر منفی رپورٹ سے مشروط ہوگا‘۔
سفارتخانے کی جانب سے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا کہ ’8 برس سے کم عمر بچے سے مقررہ ضوابط سے مستثنی ہوں گے‘۔
واضح رہے سعودی عرب نے 9 فروری سے بری سرحدی چوکیوں کے ذریعے آنے والوں کےلیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں جن کا مقصد کورونا وبا سے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔