Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل اولمپیاڈ برائے سائنسی تخلیقات پر 40 سعودی سٹوڈنٹس کے لیے انعامات

مقابلوں کے لیے ایک لاکھ تین ہزار سے زیادہ طلباء نے درخواستیں دی تھیں۔ فوٹو عرب نیوز
مدینہ منورہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے 40 ہونہار سعودی طلباء کو نیشنل اولمپیاڈ برائے سائنسی تخلیقات پر شاندار انعامات سے نوازا۔
عرب نیوز کے مطابق سالانہ مقابلوں کی یہ تقریب کنگ عبدالعزیز اور ان کی ساتھیوں کی فاؤنڈیشن جسے موہبہ کے نام سے جانا جاتا ہے کے تعاون اور وزارت تعلیم کی زیر نگرانی منعقد کی گئی۔
یہ سالانہ مقابلے سعودی عرب کے سب سے بڑے پری کالج سائنس اینڈ انجینئرنگ مقابلوں کے طور پر کرائے جاتے ہیں۔

نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے انعامات تقسیم کئے۔ فوٹو عرب نیوز

مختلف نوعیت کے ان 12ویں سالانہ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے ایک لاکھ تین ہزار سے زیادہ طلباء نے درخواستیں دی تھیں جب کہ 150 سے زیادہ سعودی طلباء و طالبات نے ان مقابلوں میں شرکت کی۔
مدینہ منورہ کے کنگ سلمان انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہونے والے ان مقابلوں کا فائنل راونڈ چار روز تک جاری رہا۔
موہبہ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سعود بن سعید المتحمی نے  اس موقع پر کہا ہے کہ سعودی عرب میں نئی نسل کے لیے غیر معمولی  ماحول  فراہم کرنے کے اپنے  موہبہ اپنے مشن کو عملی جامہ پہنا رہا ہے۔
ان مقابلوں کا مقصد  نوجوان نسل میں ہنر اور تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے تاکہ باصلاحیت افراد  سامنے آ سکیں۔
ڈاکٹر سعود نے کہا کہ  یہ سعودی وژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مستقبل کے رہنماؤں اور تخلیق کاروں کی نئی  نسل کے لیے امدادی کوششوں کا حصہ ہے۔

 150 سے زیادہ طلباء و طالبات نے سائنسی مقابلوں میں شرکت کی۔ فوٹو عرب نیوز

موہبہ کے جنرل سیکریٹری  نے بتایا کہ گزشتہ گیارہ برسوں  کے دوران  باصلاحیت افراد کی تلاش، ان کی مدد اور انہیں بااختیار بنانےکے لیے کی جانے والی  جدوجہد  اور اس کے بدلے میں سامنے آنے والے مثبت نتائج ان کوششوں کا  منہ بولتا ثبوت ہیں۔
تقریب میں شامل ایسٹرن ریجن کے طالب علم عبداللہ بن محمد الغامدی نے میٹریل سائنس کے شعبے میں پہلا انعام حاصل کیا۔
جدہ  کے ایلاف الاھدل نے زمین اور ماحولیاتی علوم کے شعبے میں جب کہ ایسٹرن ریجن کے محمد الملا نے بیالوجی کے شعبے میں دو طالب علموں نے مشترکہ طور پر دوسرا انعام حاصل کیا۔
کیمسٹری، مکینیکل انجینئرنگ، میڈیکل سائنسز، انرجی سائنس اور ماحولیاتی انجینئرنگ کے شعبوں میں چھ  طلبا و طالبات سے مشترکہ طور پر تیسرا انعام جیتا۔
مقابلوں میں شامل طلباء و طالبات میں سے مشترکہ طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والوں کی تعداد  سات تھی۔ ان سٹوڈنٹس نے میٹریل سائنس، باٹنی، مکینیکل انجینئرنگ سائنس اور انرجی سائنس کے شعبوں میں سات طلباء نے چوتھا مقام حاصل کیا۔

تقریب موہبہ کے تعاون سے اور وزارت تعلیم کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ فوٹو عرب نیوز

تقریب میں شامل بارہ طلباء نے پانچویں پوزیشن حاصل کی  اور بارہ سٹوڈنٹس ہی مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر رہے۔
مقابلوں میں انعامات جیتنے والوں نے بتایا ہے کہ  اس مقام تک پہنچنے کے لیے سائنسی کتابوں کے مطالعہ کے ساتھ ساتھ سائنسی مفروضوں کو ثابت یا تردید کرنے کےچیلنجز کے علاوہ نئے آئیڈیاز کے لیے سائنسی لیبارٹریوں  میں تجربات کرنے میں ہماری کئی مہینوں کی محنت شامل ہے۔
مخصوص سائنسی معیار کے مطابق ممتاز پراجیکٹس کو اعلیٰ ترین مسابقتی مراحل کے لیے نامزد کرنے اور ان میں سے بہترین کو 2022 میں بین الاقوامی سائنس اینڈ انجینئرنگ فیسٹیول میں شرکت کے لیے نامزدگی کا فیصلہ ماہرین تعلیم اور ماہرین کے ایک گروپ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

شیئر: