Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک منصوبوں میں رکاوٹ کا تأثر غلط ہے: خالد منصور

خالد منصور نے بتایا کہ سی پیک کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں میں سست روی، اس کے رک جانے یا چین کی کسی ناراضگی کا تأثر قطعی غلط ہے۔
پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے خالد منصور کا مزید کہنا تھا کہ چین میں وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ون آن ون ملاقات ہوئی، جبکہ انہوں نے 20 دیگر اہم میٹنگز میں بھی حصہ لیا۔
خالد منصور نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کے لیے خصوصی طور پر تیاری کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں کمپنیز کے حکام نے شرکت کی۔
خالد منصور کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے چینی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا ہے کہ سی پیک ون ونڈو آپریشن ہے، جس کے پیچھے وہ خود کھڑے ہیں۔‘
ان کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو ان کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔
’وزیراعظم نے بڑی وضاحت کے ساتھ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔‘
انہوں نے بتایا کہ کمپنیوں کے ساتھ یہ انگیجمنٹ یکدم نہیں ہوئی بلکہ اس کے لیے باقاعدہ طور پر پہلے سے تیاری کی گئی تھی، اور چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کو پروپوزل بھیجے گئے تھے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔
’وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں مختلف کمپنیز کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔‘
خالد منصور کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں میں سست روی کا تاثر درست نہیں، بھرپور طور پر کام جاری ہے۔
ان کے مطابق ای سی سی نے 100 ارب ڈالرز کی منظوری دی ہے جس میں  سے 50 ارب جاری ہو چکے ہیں

شیئر: