Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کو شکست، ملتان سلطانز کی کامیابی

ملتان سلطانز کے شان مسعود نے 34 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 42 رنز سے شکست دے دی۔
جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 20ویں اوور میں 140 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔ لیام لیونگ سٹون کو عباس آفریدی نے آؤٹ کیا انہوں نے 24 رنز بنائے۔ 
اوپنر کامران اکمل صرف چار رنز بنانے کے بعد مزاربانی کی گیند پر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
دوسرے اوپنر حیدر علی بھی کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف ایک رن بنانے کے بعد مزاربانی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے مزاربانی اور خوشدل شاہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہ نواز دھانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے۔
ملتان سلطانز کے شان مسعود نے 34 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ محمد رضوان اور ٹِم ڈیوڈ نے 34,34 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
اب تک پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔

پشاور زلمی کے کامران اکمل چار رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔

پی ایس ایل سیزن 7 کے اب تک ہونے والے تمام چھ میچ جیتنے کے بعد ملتان سلطانز پوانٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر ہے۔
پی ایس ایل سیون پشاور زلمی کی ٹیم چھ میچ کھیلنے کے بعد پوانٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

شیئر: