Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذاتی زندگی، خاندان سے متعلق سوال نہ کریں: عامر لیاقت کی بیٹی کا ردعمل

ڈاکٹر عامر لیاقت نے گذشتہ روز تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ (فائل فوٹو: عامر لیاقت/فیس بک)
گذشتہ روز اپنی تیسری شادی کا اعلان کرنے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعا عامر نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کے خاندان کے حوالے سے ان سے سوالات نہ کریں۔
انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں دعا عامر کا کہنا تھا کہ ’پلیز پلیز میرے خاندان سے متعلق (سوشل میڈیا) پوسٹس پر کمنٹ نہ کریں اور انہیں مینشن بھی نہ کریں۔‘
دعا کا کہنا تھا کہ ’یہ اکاؤنٹ میرے آرٹ ورک کے لیے ہے اور اگر آپ اس کا احترام نہیں کرسکتے تو آپ مجھے ان فالو کرسکتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق وہ کسی سوال یا پیغام کا جواب نہیں دیں گی۔
خیال رہے جمعرات کو پی ٹی آئی کے رہنما نے اپنے ویریفائڈ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی اور سیدہ دانیہ شاہ کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور لکھا تھا کہ گذشتہ رات انہوں نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کر لی ہے۔
ان کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق سیدہ دانیہ شاہ کا تعلق پنجاب کے شہر لودھراں سے ہے اور وہ ایک سرائیکی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
واضح رہے بدھ کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں طوبیٰ کا کہنا تھا کہ ’بھاری دل کے ساتھ میں لوگوں سے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔ میرا خاندان اور قریبی دوست آگاہ ہیں کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی تھی کہ مفاہمت کی کوئی امید باقی نہیں رہی، اس لیے مجھے عدالت سے خلع لینی پڑی۔‘

شیئر: