Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزرا جو کارکردگی نہ دکھا سکے ،خاتون کے سر میں کیل، تیندوے کی ہلاکت سمیت پاکستان کی پچھلے ہفتے کی اہم خبریں

ہٹیاں بالا میں آبادی میں گھسنے والے تیندوے کو لوگوں نے ہلاک کر دیا (فائل فوٹو)
گذشتے ہفتے کے دوران انسانی سمگلنگ کے واقعات میں اضافہ سامنے آنے کے ساتھ ساتھ ایک خاتون کے سر میں کیل ٹھونکے جانے کی خبر بھی سامنے آئی، جبکہ کراچی میں کچھ لوگوں نے اے ٹی ایم مشین چرا لی،ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایشیا بھر میں پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اسی طرح 2022 کا جنوری  32 سال میں سب سے زیادہ بارشوں کا مہینہ قرار پایا ہے۔ ان کے علاوہ پچھلے ہفتے کی دیگر اہم اور دلچسپ خبریں درج ذیل ہیں۔

انسانی سمگلنگ میں اضافہ، بہتر مستقبل کے خواہشمند پاکستانی منزل تک نہ پہنچ سکے

پاکستان سے ہر سال ہزاروں نوجوان یورپ میں سہانے مستقبل کا خواب لیے انسانی سمگلروں کے ساتھ رابطہ کرتے ہیں، ان میں سے کچھ موت کی گھاٹیوں سے گزر کر یورپ پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ راستے میں ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔
مکمل خبر پڑھیں

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،عمر امین گنڈا پور انتخاب کے لیے اہل قرار

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔

جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

پوری خبر پڑھیں

لاہور ہائی کورٹ: شہریوں کو بلیک لسٹ کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے مقدمات کا سامنا کرنے والے دو شہریوں کو بلیک لسٹ کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے بلیک لسٹ کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

 جسٹس طارق سیلم شیخ نے قرار دیا ہے کہ کیس کا فیصلہ نہ ہونے پر ملزم کو بیرون ملک سفر کرنے کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

مکمل خبر پڑھیں

وفاقی سرکاری ملازمین کو ملنے والا ڈسپیرٹی الاؤنس کیا ہے؟

پاکستان کی وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں پر 15 فیصد تک ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے اس فیصلے کو ملکی معیشت کی بہتری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

مکمل خبر پڑھیں

شاہ محمود اور زرتاج گل سمیت کون سے وزرا کارکردگی نہ دکھا سکے؟

وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار سزا و جزا کا نظام متعارف کرواتے ہوئے اپنی حکومت میں بہترین کارکردگی دکھانے والی 10 وزارتوں کا اعلان کرتے ہوئے وزرا میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے ہیں۔

مکمل خبر پڑھیں

خاتون کے سر میں کِیل، شوہر نے ’جنات‘ کو ذمہ دار قرار دے دیا

پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کی ذمہ داری متاثرہ خاتون کے شوہر نے جنات پر عائد کر دی ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کا سراغ لگا کر معاملے کے حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ میاں بیوی کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ سر میں کیل پیوست کرنا نرینہ اولاد کے لیے نہیں بلکہ نفسیاتی مسئلے سے نمٹنے کے لیے تھا۔

مکمل خبر پڑھیں

گھر پر پارٹی میں شامل کسی فرد نے نور مقدم کا قتل کیا، ملزم ظاہر جعفر کا دعویٰ

اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے ضابطہ فوجداری کے تحت 342 کا بیان عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ 

مکمل خبر پڑھیں

جنوری 2022، گذشتہ 32 برسوں کے دوران سب سے زیادہ بارشوں کا مہینہ

پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوری 2022 میں ملک بھر میں گذشتہ 32 برسوں کے دوران سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

مکمل خبر پڑھیں

اسلام آباد پولیس کی فائرنگ سے دسویں جماعت کا طالب علم زخمی

اسلام آباد پولیس کی فائرنگ سے 10 ویں جماعت کا طالب علم زخمی ہوگیا۔ زخمی طالب علم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی ہونے والے لڑکے حذیفہ رحمان کے والد کا کہنا ہے کہ ’گولی ان کے بیٹے کو پاؤں میں لگی، اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مکمل خبر پڑھیں

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں شہریوں نے ایک اور تیندوا مار ڈالا

پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں آبادی میں گھس آنے والے تیندوے کو شہریوں نے ہلاک کر دیا ہے۔

یہ واقعہ منگل کی صبح ہٹیاں بالا کے گاؤں سرائی میں پیش آیا جب ایک تیندوا آبادی میں آ گیا اور ایک مقامی شہری کے بقول اس نے ’حملہ کر کے‘ تین افراد کو زخمی کر دیا۔

مکمل خبر پڑھیں

کراچی میں اے ٹی ایم مشین اکھاڑنے والے کیسے فرار ہوئے؟

کراچی کے ضلع شرقی کے علاقے گلشن اقبال میں اے ٹی ایم مشین چوری کرنے والے نامعلوم افراد پولیس کے آنے پر فرار ہو گئے۔

مکمل خبر پڑھیں

ایشیائی ممالک کی نسبت پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ

پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور ایشیائی ممالک میں پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی شرح بڑھ رہی ہے۔ 

مکمل خبر پڑھیں

 

 

 

شیئر: