Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سیاحت کے لیے سعودی عرب آ کر سوچ بدل گئی‘

العلا اور جبل الفیل کی سیاحت کے لیے ہزاروں میل کا سفر طے کیا ہے (فوٹو: المدینہ اخبار)
کولمبیا کے ایک خاندان نے دوست احباب سے تعریفیں سن کر العلا اور ’جبل الفیل‘ کی سیاحت کے لیے ہزاروں میل کا سفر طے کیا ہے۔
المدینہ اخبار کے مطابق کولمبیا کے خاندان کے سربراہ ہوسے کارلوس کا کہنا ہے کہ العلا کے تاریخی مقامات کے حسن اور اہمیت کے بارے میں دوستوں سے اتنا کچھ سنا کہ ہزاروں برس پرانے ان مقامات کا دورہ کرنے کا ارادہ بنایا۔‘
ہوسے کارلوس کی اہلیہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب آنے پر آمادہ نہیں تھیں، بس اپنے شوہر کی خاطر چلی آئیں تاہم یہاں آ کر ان کی سوچ بدل گئی، یہاں کے الفیل پہاڑوں اور تاریخی نوادر کو دیکھ کر محسوس کیا کہ اگر سعودی عرب نہ آتیں تو اچھا نہ ہوتا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ العلا کی سیاحت کے لیے ایک بار پھر آئیں گے (فوٹو: المدینہ اخبار)

 سعودی عرب سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب کے باشندے بڑے فیاض، خوش مزاج اور اچھی طبیعت کے مالک ہیں۔ سعودی عرب ایسا ملک ہے جس کی سیر کی جانی چاہیے۔‘
ہوسے کارلوس کے مطابق ’ہمارے فیملی فرینڈ نیلسن فریڈی نے سچ کہا تھا کہ العلا خوبصورت آثار قدیمہ کا مرکز ہے۔ العلا کی سیاحت کے لیے ایک بار پھر آئیں گے۔‘
نیلسن فریڈی نے کہا کہ ’میں بیوی بچوں کے ساتھ سعودی عرب پہنچا تھا، یہاں العلا اور مدائن صالح کی سیر کی۔ یہاں بلند و بالا پہاڑوں اور چٹانوں پر قدیم زمانے کے نقوش نے حیران کردیا۔ العلا اور جبل الفیل واقعی دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔‘

شیئر: