Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابینہ نے اے ڈی خواجہ کی ہٹانے کی منظوری دیدی

  کراچی ...سندھ کابینہ نے آئی جی اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔ سردار عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں اے ڈی خواجہ کی تبدیلی کے لئے کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نئے آئی جی سندھ کے تقرر کیلئے سمری جلد وفاق کو بھیجی جائے گی جس میں سردارعبدالمجید کا نام ترجیحی بنیاد پر رکھا جائے گا ۔ دیگر ناموں میں چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ غلام قادر تھیبو اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ خادم حسین بھٹی کے نام شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرکے عبدالمجید دستی کو قائم مقام آئی جی مقرر کردیا تھا تاہم سندھ ہائی کورٹ نے نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کو عہدے پر بحال کردیا تھا۔

 

شیئر: