Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے حجہ میں حوثیوں کے اہداف پر حملے جاری

ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 12 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 21 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے سنیچر کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 12 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
قبل ازیں عرب اتحاد نے بیان میں کہا تھا کہ ’صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں‘۔ 
یہ حملے ابہا ایئر پورٹ پر حوثیوں کے حملے کے بعد کیے گئے ہیں۔
عرب اتحاد نے شہریوں سے کہا ہے کہ’ وہ صنعا میں نشانہ بنائے گئے اہداف سے دور رہیں‘۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن  کی جانب سے مارب اور اس کے قریب حوثی ملیشیا کے اہداف کو روزانہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شیئر: