Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے پر شوہر کو 10 سال قید کی سزا

متاثرہ خاتون کے لیے ایک لاکھ  ریال معاوضے کا حکم دیا ہے(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں اپیل کورٹ نے تیزاب ڈال کر بیوی کا چہرہ جلانے والے سعودی شہری کو مجرم قراردیا ہے۔
 دس برس قید کی سزا جبکہ متاثرہ خاتون کے لیے ایک لاکھ  ریال معاوضے کا حکم دیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی شہری اختلاف کے باعث اپنی بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک کرفرار ہوگیا تھا۔ 
اپیل کورٹ نے سعودی شہری سے یہ بھی کہا وہ آئندہ کسی بھی شکل میں اپنی بیوی پر تشدد کی کوئی کوشش نہ کرے۔
قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی کی سعودی وکیل خاتون نجوت قاسم نے رضاکارانہ طور پرمتاثرہ خاتون کا مقدمہ لڑا۔ ماہرین قانون کی ایک ٹیم بھی معاونت کررہی ہے۔ 
اپیل کورٹ میں متاثرہ خاتون کے حوالے  سے میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ’ خاتون کا چہرہ، سرکا بایاں حصہ، کمر اور دونوں ہاتھ جھلس گئے ہیں۔ جسم کے 25 فیصد حصے کو نقصان پہنچا‘۔
عدالت نے ہاتھوں، چہرے، سر اور کمر کو نقصان پہنچنے پر ایک لاکھ ریال معاوضے کا فیصلہ کیا۔ 

شیئر: