Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن میں پانی کی بوتلیں کارٹن میں پیک نہ کی جائیں ، فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی

  ریاض..... خادم حرمین شریفین کے مشیر اور گورنر مکہ مکرمہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی نے پینے کا پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ مکہ مکرمہ میں سپلائی کی جانے والی بوتلوں کو کارٹن میں پیک نہ کیاجائے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حج سیزن میں پانی کی بوتلوں کے کارٹن کافی تعداد میں سڑکوں پر پھیل جاتے ہیں جس سے ماحول کافی خراب ہو جاتا ہے جبکہ گندگی بھی پھیلتی ہے ۔ گورنر مکہ مکرمہ نے جو کہ حج کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی کو ہدایت کی کہ ماحول کو خراب کرنے سے روکا جائے وہ کمپنیاں جو پانی کی بوتلیں کارٹنز میں سپلائی کرتی ہیں انہیں اس بات کا پابند کیا جائے کہ بوتلیں کارٹنز کے بجائے مضبوط پولیتھن کے تھیلوں میں سپلائی کریں تاکہ کارٹنز سے پھیلنے والی گندگی پر قابو پایا جاسکے ۔ اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو ہدایت کردی ہے کہ امسال حج سیزن میں اس قانون پر پابندی کریں ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔

شیئر: