سعودی عرب میں انڈوں کی فروخت 6.45 بلین ریال تک پہنچ گئی
’2030 تک انڈوں کی مارکیٹ کا حجم 8.62 بلین ریال تک پہنچ سکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں انڈوں کی فروخت سال رواں کے آخر تک 6.45 بلین ریال تک پہنچ جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 2030 تک انڈوں کی مارکیٹ کا حجم 8.62 بلین ریال تک پہنچ سکتا ہے۔
عالمی ادارے’‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب میں انڈوں کی کھپت دو اہم اقسام میں ہے جس میں سے ایک کھانے کے لیے استعمال ہونے والے انڈے ہیں اور دوسراچوزے نکالنے کے لیے استعمال ہونے والے انڈے ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’2023 میں سعودی عرب میں انڈوں کی پیداوار 7.9 بلین ہے جس میں سے ایک فرد کا سالانہ حصہ 232 انڈے ہیں‘۔