Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو ٹائروں پر گاڑی چلانے والا شہری گرفتار، گاڑی ضبط

’ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی شناخت کرکے اسے ریکارڈ وقت میں گرفتار کرلیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
تبوک محکمہ ٹریفک نے دو ٹائروں پر گاڑی چلا کر اسے فخریہ طور پر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس پر محکمہ ٹریفک نے کارروائی کی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی شناخت کرکے اسے ریکارڈ وقت میں گرفتار کرلیا ہے‘۔
’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اس پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے پر اس کی گاڑی ضبط کی گئی ہے اور ضوابط کے مطابق اسے سزا دی جائے گی‘۔

شیئر: