سعودی محکمہ ٹریفک نے منفرد نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کے حوالے سے مہنگی ترین نمبر پلیٹس کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سلور زمرے کی نمبر پلیٹ (ح ص ھ 39) 58 ہزار 600 ریال میں نیلام ہوئی ہے۔ نمبر پلیٹ (ع ر ن 22) کی بولی 46 ہزار 500 ریال نیلام ہوئی جبکہ نمبر پلیٹ (ع ھ د 15) کی بولی 46 ہزار ریال لگی ہے۔
اسی طرح نمبر پلیٹ (ع ط ب 2) 40 ہزار 800 ریال اور نمبر (ر م ح 44) 37 ہزار 900 ریال میں خریدی گئی۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ سلور زمرے کی نمبر پلیٹ (ح س م 33) کی نیلامی 36 ہزار 800 ریال، نمبر پلیٹ (را ا 6666) کی 36 ہزار 200 ریال اور نمبر پلیٹ (د ی ی 1111) کی نیلامی 35 ہزار 600 ریال میں ہوئی ہے۔
براونز زمرے میں نمبر پلیٹس (ب ط ل 96) 37 ہزار 600 ریال اور (ق ر م 13) 32 ہزار 700 ریال میں نیلام ہوئی ہیں۔