Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منفرد نمبر پلیٹ ایک لاکھ 18 ہزار ریال میں نیلام

منفرد نمبر پلیٹس تین زمروں  گولڈ، سلور اور کانسی کی ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹ کی آن لائن نیلامی کا سلسلہ جاری ہے۔ ابشر پلیٹ فارم پر سب سے مہنگی نمبر پلیٹ ایک لاکھ 18 ہزار ریال میں نیلام ہوئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ابشر پلیٹ فارم نے ٹوئٹر پر آن لائن نیلامی کے حوالے سے بتایا کہ منفرد نمبر پلیٹس تین زمروں  گولڈ، سلور اور کانسی کی ہیں۔ 
سب سے مہنگی نمبر پلیٹ گولڈ زمرے میں نیلام ہوئی اس کا نمبر (ق س ب 1) تھا اس کی قیمت ایک لاکھ 18 ہزار451 ریال رہی ہے۔
دوسرے نمبر پر کانسی نمبر پلیٹ آئی۔ اس کا نمبر (ھ ھ ھ 502) اس کی قیمت 43 ہزار 702 ریال رہی۔ 
تیسرے نمبر پر سلور پلیٹ رہی اس کا نمبر (ب ر ق 5555) تھا اور اس کی قیمت  40 ہزار 250 ریال تک رہی ہے۔ 

شیئر: