Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور تبوک میں 12 لاکھ 45 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط

’ریاض میں ہونے والی کارروائی کے دوران 7 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
ادارہ انسداد منشیات نے دو الگ کارروائیوں میں 12 لاکھ 45 ہزار 321 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کارروائی ریاض اور تبوک میں ہوئی ہے۔
ادارہ انسداد منشیات کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے کہا ہے کہ ’ریاض میں ہونے والی کارروائی کے دوران 7 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’اس واقعے میں میں ملوث سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’جبکہ دوسری کارروائی تبوک میں کی گئی جس میں سرحدی سیکیورٹی فورس کے تعاون سے 4 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’تبوک میں ہونے والی کارروائی میں ایک شہری ملوث تھا جس نے گولیاں وصول کرنی تھیں‘۔

شیئر: