Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رضوان کو روکنے کا اس کے سوا کوئی طریقہ نہیں ہے‘

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر جہاں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھایا وہیں ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے بلے نے بھی رنز اگلنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
جمعہ کو ہونے والے میچ میں محمد رضوان نے 54 گیندوں پر 83 رنز کی اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور تین چھکے بھی شامل تھے۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے پی ایس ایل سیون میں اپنا سب سے بڑا انفرادی سکور بنایا تو اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں ان کا اب تک کا مجموعی سکور 428 ہو گیا۔
پی ایس ایل کے اب تک کھیلے گئے دس میچوں میں پانچ ففٹی اننگز کھیلنے والے محمد رضوان رن بناتے ہوئے بولر کے پاس سے گزرنے لگے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے نسیم شاہ نے مذاقا انہیں پکڑ کر روکنے کی کوشش کی۔
نسیم شاہ کی اس کوشش پر محمد رضوان نے تو ہنس کر معاملے کو نظرانداز کر دیا لیکن ٹویپس ایسا نہ کر سکے۔
تیمور زمان نے ویڈیو کلپ ٹویٹ کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ ’محمد رضوان کو رن بنانے سے روکنے کا یہ اکلوتا طریقہ ہے۔‘
نسیم شاہ کے جواب میں محمد رضوان کا انداز شائقین کرکٹ کو بھایا تو انہوں نے اس کا ذکر بھی کیا۔

علی نے لکھا کہ ’رضوان اسے بھی گلے لگا رہا ہے۔ رضوان محبتیں بانٹنے آیا ہے۔‘
مخالف ٹیم کے کسی کھلاڑی کی جانب سے جذبات کے اظہار کے جواب میں محمد رضوان کی جانب سے گلے لگانے کا اشارہ پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل لاہورقلندرز کے ساتھ ایک میچ میں شاہین آفریدی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کیا گیا تھا۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنی گیند کو فیلڈ کر کے سٹرائکر اینڈ پر موجود محمد رضوان کی جانب بھینکنا چاہا تاہم گیند ان کے ہاتھ میں نہیں آئی نتیجتا وہ غصہ بھرے انداز میں بلے باز کی جانب متوجہ ہوئے تو محمد رضوان نے مسکراتے ہوئے انہیں دیکھا اور ہاتھ پھیلا کر انہیں گلے لگانے کا اشارہ کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا میچ محمد رضوان کی بیٹنگ اور نسیم شاہ کی جانب سے انہیں روکنے کے ساتھ ساتھ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز عمر اکمل کی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے بھی خاص رہا۔

عمر اکمل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 50 رنز بنائے تو اس اننگز میں دو چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔ ان کی اس اننگز میں ایک موقع ایسا بھی تھا جب عمر اکمل نے ایک ہی اوور میں تین چھکے مارے۔

شیئر: