Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام پر اسد رجیم کیجانب سے کیمیائی حملے انسانیت سوز ہیں، طاہر اشرفی

ریاض ( نیوز ڈیسک ) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی شام کے شمالی شہر ادلب کے علاقے خان شیخون میں نہتے شہریوں پر کئے گئے کیمیائی گیس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز قرار دیا ۔ اس حوالے سے پاکستان میں علماء کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقدہو ا جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اسد رجیم کی جانب سے نہتے عوام پر کئے گئے کیمیائی گیس حملے میں 5 سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے ۔ نہتے اور بے بس انسانوں پر اس طرح کے ہولناک حملوں نے انکی بربریت کو واضح کر دیا ہے ۔ شامی رجیم بین الاقوامی قوانین کا بھی احترام نہیں کر رہی ۔ یہ حملے انسانی المیے کی بدترین مثال ہیں ۔ اسد رجیم کی جانب سے نہتے اور بے بس عوام پر کئے جانے والی کیمیائی حملے اقوام متحدہ کی قراردادکی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ پاکستانی علماء ان حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

شیئر: