چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 38 ہزار ٹیسٹ کیے گئے( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 725 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اتوار 20 فروری کو گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 38 ہزار 195 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 74 ہزار607 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار391 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 18ہزار381 ہوگئی ہے۔‘
’زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک چل بسا، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار294 ہوگئی ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 18 ہزار313 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ 17 ہزار451 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘