’ہم نے تھوڑا سا کام کیا ہے کہ اور ہماری آئی ٹی کی ایکسپورٹس چار ارب تک پہنچ گئی ہیں۔ اب مزید سہولتیں دیں گے تاکہ ٹیکنالوجی کے انقلاب کا پورا فائدہ اٹھائیں گے۔‘
انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’خوشخبری دے رہا ہوں کہ رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے ٹیکس زیرو کر دیا ہے۔‘
عمران خان نے تقریب کے شرکا کو بتایا کہ آئی ٹی سیکٹر میں بہت سے لوگ ارب پتی بن گئے ہیں۔ ’آئی ٹی کی وجہ سے امپورٹ ایکسپورٹ میں ڈالرز کا گیپ پورا کریں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کا انقلاب آیا ہے۔ آئی ٹی مستقبل ہے اور اس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ نوجوانوں کو تربیت دیں۔ 60 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے اس کو قومی ترقی میں آگے لا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’ہمارا تعلیمی نظام ٹیلنٹ کو اوپر آنے سے روکتا ہے۔ دنیا کے کسی اور ملک میں تین تعلیمی نظام نہیں۔ ہم پانچویں کلاس تک یکساں نصاب لے کر آئے ہیں۔‘
عمران خان نے کہا کہ ’بل گیٹس ایسا انسان ہے جو انسانیت کی خدمت کرتا ہے۔ اس نے پولیو کے خاتمے کے لیے ہمارے ملک میں بہت پیسہ خرچ کیا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ہمارا پولیو کا ایک کیس بھی نہیں ہوا تو اس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔‘
انہوں نے بل گیٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش تھی کہ ’کسی طرح ہماری آئی ٹی کے اندر ہمیں کوئی مدد ہی کر دے۔ مشورے ہی دے دے۔ ابھی اس کا اعلان نہیں کروں گا مگر جلد اس حوالے سے بتاؤں گا۔‘
عمران خان نے کہا کہ جب کرکٹ کھیلنے ویسٹ انڈیز جاتے تھے تو وہ ٹیم کو کہتا تھے کہ گھبرانا نہیں۔ ’جب حکومت میں آیا تو کابینہ کو کہنا پڑتا تھا کہ گھبرانا نہیں۔ آج اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے بہت پرانا تعلق ہے، ان کو مواقع ملے تو وہ ہر جگہ اوپر آئے۔