2021 میں ٹیکنالوجی کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ کون سے؟
2021 میں ٹیکنالوجی کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ کون سے؟
منگل 21 دسمبر 2021 8:47
میٹاورس، این ایف ٹی ان چند لفظوں میں سے ہیں جو سب سے زیادہ استعمال ہوئے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
گزرتے وقت کے ساتھ سائنس نے ترقی تو کی ہے لیکن نئی سرگرمیوں کو بیان کرنے کے کچھ مخصوص الفاظ ہیں جو ان سے منسلک ہوگئے ہیں۔ اسی طرح کے الفاظ رواں برس ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت زیادہ سننے میں آئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ان الفاظ میں سے چند اکٹھے کیے ہیں۔
دنیا بھر میں سوشل میڈیا کی مقبول ترین کمپنی فیس بک کا نام رواں برس فیس بک سے تبدیل ہوکر میٹاورس رکھ دیا گیا تھا۔
لیکن میٹاورس ہے کیا؟
میٹاورس وہ دنیا ہوتی ہے جس میں انٹرنیٹ اور حقیقی دنیا ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔
میٹاورس میں ورچوئل دنیا میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی حقیقی دنیا میں استعمال ہونے والی چیزوں سے جڑی ہوتی ہے۔ مثال کے طور حقیقی دنیا میں اڑایا جانے والا ڈرون میٹاورس میں ورچوئل ڈرون کی مدد سے اُڑایا جا سکتا ہے۔
این ایف ٹی
نان فنجیبل ٹوکنز یا این ایف ٹی کو رواں برس بے حد مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ یہ ڈیجیٹل اثاثے ہوتے ہیں جو بلاک چین پر موجود ہوتے ہیں۔
یعنی این ایف ٹی وہ ڈیجیٹل ٹوکن ہوتے ہیں جو کسی اثاثے کی ملکیت کا ثبوت ہوتے ہیں۔
بلاک چین ٹیکنالوجی این ایف ٹی سے متعلق تمام لین دین کا ریکارڈ رکھتی ہے۔
میٹاورس میں ورچوئل دنیا میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی حقیقی دنیا میں استعمال ہونے والی چیزوں سے جڑی ہوتی ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں مقبول ہونے والے میمز میں سے ایک ’مدثر کے ساتھ دوستی ختم‘ کا تھا جو اگست میں این ایف ٹی کے طور پر فروخت ہوا۔
ڈی سینٹرلائیزیشن
عام طور پر ڈی سینٹرلائیزیشن کا مطلب ہوتا ہے کہ اختیارات کو مرکزی حکام جیسا کہ کمپنیوں یا حکومت سے مخصوص حلقوں تک منتقل کیا جائے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ لفظ اختیارات کی صارفین تک منتقلی کے لیے استعمال ہوا ہے۔
اختیارات کی یہ منتقلی مارکیٹ کے نظام میں تبدیلیاں لا سکتی ہے۔
مثال کے طور پر ٹوئٹر بلیو سکائی نامی ایک پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے پرائیویسی جیسے معاملات سے انفرادی طور پر نمٹا جائے گا۔