Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مٹر اور چناذیابیطس سے بچاؤ میں معاون

بارسلونا۔۔۔۔اسپین کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ مٹر، چنا، سویابین اور دیگر اقسام کی پھلیوں کے باقاعدہ استعمال سے ذیابیطس سے بچا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی کے ماہرین نے باقاعدہ سروے کیا جس سے معلوم ہوا کہ خوراک میں پھلیوں کے استعمال سے ٹائپ2ذیابیطس کا خدشہ 33فیصد کم ہوجاتا ہے۔ اس بیماری سے نجات کا واحد طریقہ خوراک، ورزش اور طرز زندگی تبدیل کرنا ہے۔ سبزیوں میں پھلیاںاور ان کے بیج وٹامن بی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ وٹامنز جسمانی توانائی پیدا کرنے اور میٹا بولیزم تیز کرنے میں معاون ہیں۔ اس میں ریشے کی خاص مقدار کے ساتھ کیلیشیئم اور میگنیشیئم ہوتے ہیں۔

شیئر: