Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شتر مرغ فارم سے بھاگ نکلا

بیجنگ۔۔۔چین کے صوبے وانگ ڈونگ میں ایک فارم سے شتر مرغ بھاگ نکلا لیکن بھاگتے ہوئے وہ ایک مقام پر منہ کے بعد گر گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی 7فٹ طویل اس جانور کو بھاگنے کا موقع ملا یہ سڑک پر آگیا جبکہ اس کے پیچھے پیچھے کسان اپنے ساتھیوں کے ساتھ پکڑنے کیلئے بھاگتا رہاجس نے اسے پال رکھا تھا۔ شترمرغ ایک کھیت میں چھلانگ لگانے کی کوشش میں گر گیاجس کے بعد اسے پکڑنے کیلئے آنے والے وہاں کسان پہنچ گئے اور انہوں نے قابو پالیا۔بالغ شتر مرغ 70میل فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑسکتا ہے۔اس پرندے کواڑنا نہیں آتا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کسان اسے پکڑ کر واپس فارم پر لے آئے۔

شیئر: