متحدہ عرب امارات میں منگل کو دنیا کے سب سے خوبصورت ’فیوچر آف دا میوزیم‘ کا افتتاح کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم شریک ہوئے۔ اس موقع پر امارات کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے ٹویٹ کیا کہ ’فیوچر میوزیم امید کا پیغام، اظہار کا ذریعہ،عالمی سائنسی پلیٹ فارم اور ہم سب کے لیے بہترین مستقبل کی روشنی حاصل کرنے کا مکمل ادارہ ہے۔‘
’فیوچر میوزیم انسان کے تخیل کا اظہار اور اماراتی عزم کا عملی اظہار ہے۔ وہی امارات جو خود اپنی ذات سے اوپر جانے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔‘
ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ فیوچر میوزیم مستقبل کے شہروں اور مستقبل کی حکومتوں کے لیے فکر و معرفت کی تجربہ گاہ ثابت ہوگا۔
برج العرب نے فیوچر میوزیم کے افتتاح پرعربی رسم الخط کا خصوصی شو کیا جس سے فیوچر میوزیم کے بیرونی منظر کی حقیقی ترجمانی ممکن ہوسکی۔
علاوہ ازیں دبئی ایئرپورٹس اتھارٹی نے منگل کو دبئی پہنچنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر ’فیوچر میوزیم کی سٹیمپ‘ کا استعمال کیا ہے۔
دبئی ایئر پورٹ پر مسافروں کے پاسپورٹس پر امیگریشن کے وقت ’فیوچر میوزیم‘ کی سٹیمپ لگائی گئی۔
’ میوزیم آف دی فیوچر‘ کیا ہے؟
دبئی کے شیخ زاید روڈ کے ساتھ نمایاں نظر آنے والا بیضوی نما میوزیم آف دی فیوچر طرز تعمیر کا ایک شاہکار ہے اور دنیا کا ایک اور لینڈ مارک بن گیا ہے۔
نیشنل جیوگرافک نے دبئی کے’ میوزیم آف دی فیوچر‘ کو دنیا کے 14 خوب صورت ترین عجائب گھروں میں شامل کیا تھا۔
#متحف_المستقبل يجسد ريادة #الإمارات العالمية في صناعة المستقبل.#أجمل_مبنى_على_وجه_الأرض #وام pic.twitter.com/Ktc7ePZtB7
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) February 22, 2022