Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو پروجیکٹ تکمیل کے قریب

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’ریاض میٹرو کا منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔ ریاض رائل کمیشن اس کے اختتام کی تاریخ متعین کرے گا۔‘
اخبار چوبیس کے مطابق رائل سٹیٹ فیوچر فورم میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی وزارت بلدیات، میونسپلٹی اور مختلف ریجنوں میں قائم رائل کمیشنوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مملکت کے تمام شہروں اور کمشنریوں میں جامع پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔‘
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ’اس سال سعودی عرب کے بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے آٹھ منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔ اس کی شروعات مخصوص علاقوں کے لیے بس سروس سے ہوگی۔‘
اس کے بعد بسوں کے روٹس متعین ہوں گے۔ طلب بڑھنے پر ٹرام اور میٹرو پراجیکٹ نافذ کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’ان تمام پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے ضروری بجٹ مختص کردیے گئے ہیں۔‘

 

شیئر: