مکہ مکرمہ: حرم مکی شریف میں باب اجیاد کے سامنے زائرین حرم کی پیش کی جانیوالی خدمات کے متعلق رائے معلوم کرنے کیلئے خصوصی سروے مشین نصب کر دی گئی ہے ۔ زائرین حرم اس مشین کے ذریعے مختلف خدمات کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے ۔ سروے مشین کی تنصیب حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی موجودگی میں کی گئی ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی وژن 2030ء کی روح پر عمل کرتے ہوئے مشین نصب کی گئی ہے تاکہ زائرین حرم کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مدد دی جا سکے ۔