Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس نےامریکہ کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دیدی

دمشق / واشنگٹن- - - - - ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکہ نے شام پر ٹارگیٹڈ فوجی کارروائی کرتے ہوئے شامی ایئر بیس پر کروز میزائلوں سے حملہ کردیا۔ 4 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایئربیس تباہ ہوگیا۔ حملہ 150 میل دور سے کیاگیا۔ ادھر روس نے امریکہ کو دوبارہ حملے کی صورت میں سخت نتائج بھگتنے کا انتباہ دیا ہے جبکہ وہ امریکہ کے ساتھ شام میں فضائی تحفظ کا معاہد ہ کو معطل کر رہا ہے صدر پوٹین نے حملے کو غیر قانونی جارحیت قرار دیا اور کہا کہ شام پر دوبارہ حملے کیلئے روس سے ہوکر گزرنا ہوگا۔ امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ مزید فوجی کارروائی کریگا۔

شیئر: